منگل 4 اگست 2026 - 21:52
لکھنؤ میں 29 صفر کو پرچمِ گنبدِ حرمِ امام علی رضاؑ (مشہد، ایران) کی زیارت کا اہتمام

حوزہ/ امام علی رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس (مشہد مقدس، ایران) کے گنبدِ مبارک پر نصب متبرک پرچم کی زیارت کا روح پرور پروگرام 29 صفر المظفر 1448ھ، بمطابق 13 اگست 2026ء (جمعرات) کو نمازِ مغربین کے فوراً بعد کربلا عظیم اللہ خان، تالکٹورہ، لکھنؤ میں منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ امام علی رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس (مشہد مقدس، ایران) کے گنبدِ مبارک پر نصب متبرک پرچم کی زیارت کا روح پرور پروگرام 29 صفر المظفر 1448ھ، بمطابق 13 اگست 2026ء (جمعرات) کو نمازِ مغربین کے فوراً بعد کربلا عظیم اللہ خان، تالکٹورہ، لکھنؤ میں منعقد ہوگا۔

منتظمین کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی مشہد مقدس سے لایا گیا متبرک پرچم مومنین کی زیارت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضی حیدر (ایران کلچر ہاؤس، دہلی) خطاب فرمائیں گے۔

پروگرام کا آغاز نمازِ مغربین باجماعت سے ہوگا، جس کے فوراً بعد مجلسِ عزا منعقد کی جائے گی اور بعد ازاں پرچمِ گنبدِ حرمِ امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کرائی جائے گی۔ اس بابرکت موقع پر دسترخوان حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

منتظمین I.A.R. Charitable Foundation، تالکٹورہ، لکھنؤ نے تمام مومنین و محبینِ اہلِ بیت علیہم السلام سے شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ اس روحانی اور بابرکت اجتماع سے فیضیاب ہو سکیں۔

لکھنؤ میں 29 صفر کو پرچمِ گنبدِ حرمِ امام علی رضاؑ (مشہد، ایران) کی زیارت کا اہتمام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha